آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

ملتان:انجمن تاجران چوک بی سی جی کے زیر اہتمام قاسم پور روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پرافتتا حی تقریب سے سلمان نعیم شیخ،شیخ ایوب،الطاف بلوچ،شیخ شبیر احمد ،جام اکبر،محمد ظفر، شعیب چشتی، مبشر امیر،الطاف بلوچ، رانا ابراہیم مدنی، رانا اشرف تاج، رانا انار گل، رانا صابرودیگر خطاب کر رہے ہیں دوسری جانب افتتاح کیا جا رہا ہے

کسی پلیٹ فارم پرملتان کو نظر انداز نہیں ہونے دیا :سلمان نعیم، قاسم پورروڈ کی تعمیرکا افتتاح

ملتان( نیوز رپورٹر) انجمن تاجران چوک بی سی جی کے زیر اہتمام قاسم پور روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پرافتتا حی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم تھے اس موقع پر سلمان نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،خاص کر جنوبی پنجاب کے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کیے جارہے ہیں کیونکہ ہمیشہ حکومت نے تاجروں کی مشاورت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ ملتان شہر کے لیے آواز اٹھائی ہے اور کسی پلیٹ فارم پر ملتان کو نظر انداز نہیں ہونے دیا شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں صدر انجمن تاجران چوک بی سی جی شیخ ایوب جنرل سیکرٹری شیخ شبیر احمد سینر نائب صدر جام اکبر نےچوک بی سی جی کے مسائل بتاتے ہوئے کہاسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں اورچو ک بی سی جی پر بنا ہوا گول دائرہ نشئیوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے یہاں پر ٹریفک پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ زیادہ اور رش بڑھ گیا اگر انتظامیہ چوک پر ٹریفک کی نفری کو بڑھا دے تو رش کم ہو جائے گا ہم ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پورے کریں تقریب سے محمد ظفر، شعیب چشتی، مبشر امیر،الطاف بلوچ، رانا ابراہیم مدنی، رانا اشرف تاج، رانا انار گل، رانا صابر اور دیگر نے بھی خطاب کیا کے اختتام پر ایم پی اے سلمان نعیم نے روڈکا باضابطہ افتتاح کیا۔

ملتان:انجمن تاجران چوک بی سی جی کے زیر اہتمام قاسم پور روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پرافتتا حی تقریب سے سلمان نعیم شیخ،شیخ ایوب،الطاف بلوچ،شیخ شبیر احمد ،جام اکبر،محمد ظفر، شعیب چشتی، مبشر امیر،الطاف بلوچ، رانا ابراہیم مدنی، رانا اشرف تاج، رانا انار گل، رانا صابرودیگر خطاب کر رہے ہیں دوسری جانب افتتاح کیا جا رہا ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں