کرکٹ جوا، پولنگ 10، بیٹنگ 8، چوکے، چھکا 5، سنگل ڈبل 2، آوٹ پر 15 پیسہ ریٹ

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ بدنام زمانہ بکی شیخ عثمان کی کمائی کا ذریعہ بن گیا،پاکستان کی بولنگ لائن پر 10 پیسہ،نیدر لینڈ بیٹنگ لائن پر 8 پیسہ،چوکے،چھکےپر 5پیسہ،سنگل ڈبل پر 2 پیسہ ریٹ فکس اور آؤٹ پر 15 پیسے کی فینسی نے شہریوں کے لاکھوں روپے ڈبو دئیے،تھانہ سی ڈویژن کی ناک تلے حکومتی پابندی کے باوجود آن لائن جوئے کا اڈہ قائم ہوگیا،پولیس کچھ نہیں کرسکتی،ہفتہ ٹائم پر پہنچا دیتا ہوں،بکیے شیخ عثمان کی بڑھکیں۔تفصیل کے مطابق کولمبو کے سہنالیز اسپورٹس کمپلیکس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شاندار افتتاح ہوچکا ہے جہاں پر پاکستان نے نیدر لینڈ کو بلے توڑ مقابلے بعد شکست سے دو چار کردیا جو ضلع رحیم یارخان کے بدنام زمانہ بکیے شیخ عثمان کیلئے ان دنوں کمائی کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔معتبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ سے پیوستہ روز رحیم یارخان کے پورش ترین علاقہ گلشن عثمان کی مین گلی میں بدنام زمانہ بکیے شیخ عثمان نے ہیڈ کوارٹر بنا رکھا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے جوائے جیسے گھناؤنے دھندے کو پروان چڑھا رہا ہے،جس کیلئے ان نے پینٹروں،میکروں کا باقاعدہ منظم گروہ تشکیل دے رکھا ہے جو غربت،مہنگائی اور بےروزگاری کے مارے ہوئے شہریوں کو چند گھنٹوں میں امیر ہونے کا لالچ دے کر جوائے جیسی لت میں مبتلا کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پینٹروں اور میکروں کی ٹیم کا آسان ہدف سکول،کالج یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹ اور بے روزگار نوجوان ہوتے ہیں جنہیں راتوں رات یا چند گھنٹوں میں امیر کردینے کے خواب دیکھا کر انکی جمع پونجی،موبائل،موٹرسائیکل گروی رکھوا کر انہیں بٹ پرو ایپ کے ذریعے آن لائن جوئے کی جانب راغب کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ جواری شیخ عثمان نے بٹ پرو ایپ کا مکمل سیٹ اپ اپنی قیمتی موبائل میں انسٹال کر رکھا ہے۔جس پر پہلے آن لائن جواء کھیلنے والے شہریوں کا وائلٹ اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے پھر اس میں 5 ہزار سے زائد کی رقم ٹرانسفر کی جاتی ہے اور پھر کرکٹ میچ پر بولنگ لائن،بیٹنگ لائن،چوکے چھکے،سنگل ڈبل ،کیچ آؤٹ،رن آؤٹ اور وکٹ لینے پر پیسے لگانے کا طریقہ سمجھایا جاتا ہے،سادہ لوح شہری جو آن لائن جوائے کے قوانین سے ناوقف ہوتے ہیں وہ اندھا دھند پیسے لگاتے ہیں اور بدقسمتی سے قواعد و ضوابط سے نا واقف ہونے کی وجہ سے جمع پونجی،موبائل اور موٹرسائیکل ہار جاتے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم یارخان شہر ہی نہیں ضلع بھر میں آن لائن جوئے کا ایک منظم گروہ بدنام زمانہ بکر میکر شیخ عثمان کی قیادت میں کام کر رہا ہے اور نوجوان نسل کو آن لائن جوئے کی لت میں مبتلا کر رہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور سینکڑوں گھروں کے چولہے بج چکے ہیں۔گزشتہ سے پیوستہ روز نیدرلینڈ اور پاکستان کرکٹ میچ پر ہونے والے جوائے میں بدنام زمانہ جواری شیخ عثمان نے تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے کی دیہاڑی ماری ہے۔اس حوالے سے بک میکر شیخ عثمان کا کہنا ہے کہ پولیس اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتی وہ تھانہ سی ڈویژن پولیس کو باقاعدہ ٹائم سے ہفتہ پہنچا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں