Post Views: 100
خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں نشے کے عادی ملزم نے خنجر کے وار سے باپ، بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا جب کہ حملے میں بھابھی سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ڈان نیوز کے مطابق کرک کے علاقے ملنگ بابا کالونی میں ملزم نے خنجر کے وار سے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا۔
خنجر کے وار سے جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا باپ، بھائی اور بھتیجی شامل ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والی بھابھی اور بھتیجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم فیضان نشے کا عادی ہے، ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔







