آج کی تاریخ

کرپشن روکنے پرایڈمن اورفیکلٹی میرے خلاف سرگرم: وی سی خواتین یونیورسٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان کی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا روزنامہ قوم کی 8 اگست 2025 کو شائع ہونے والی اکیڈمک کونسل کی خبر پر رد عمل سامنے آ گیا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین یونیورسٹی ملتان میں کوئی کرپشن نہیں ہونے دے رہی۔ ایڈمن اور فیکلٹی لاکھوں روپے کا ٹیکا لگا رہا ہے جس پر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ایچ ای ڈی اور ایچ ای سی کا ساتھ دے رہی ہیں اور اس کرپشن کو روک رہی ہیں۔ ایچ ای ڈی کی ہی کل میٹنگ ہوئی اور ایچ ای سی کی میٹنگز میں بھی ان کو شاباش دی گئی۔ ایچ ای سی نے میٹنگز ان کے نام کی اور ایچ ای سی نے ڈاکٹر کلثوم پراچہ کے لیے پوری 34 یونیورسٹیوں سےزبردست تالیاں بجوائیں کہ ڈاکٹر کلثوم پراچہ کے لیے تالیاں بجائیں جو اس قدر جان فشانی سے کھڑی ہیں کہ وہ یونیورسٹی میں کرپشن نہیں ہونے دے رہی وہ جو ناجائز 180 لوگ ایڈمن اور فیکلٹی دونوں مل کر لاکھوں روپے ناجائز انکریمنٹ لے رہے ہیں وہ ان کے خلاف چونکہ کھڑی ہوئی ہیں کہ وہ نہیں لینے دیں گی کرپشن نہیں کرنے دیں گی تو ایڈمن اور فیکلٹی ان کے خلاف اس طرح کی خبریں لگوا رہے ہیں۔ ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کی خبر ہو تو پھر مجھے بتائیے گا۔ الحمدللہ میں بالکل صاف و شفاف ہوں میں نے ایک پین، ایک دھیلے کی کبھی کرپشن نہیں کی ہاں الحمدللہ ہزاروں لاکھوں روپے اپنی طرف سے لگا رہی ہوں، اسٹیٹ آفیسر سے پوچھا جا سکتا ہے کہ یہ جو جناح ہال میں کام ہو رہا ہے دو لاکھ کا کام میں نے اپنی ذاتی حیثیت میں کروایا۔ کولنگ روکنے کے لیے 50 ہزار کے دروازوں کے علاوہ ربڑیں اور door closer بھی پرسنل جیب سے کیونکہ میں ایلومنائی ہوں، روزنامہ قوم بہت اچھا کام کر رہا ہے اور سچی خبریں لگاتے ہیں۔ میں ایڈمیشنز کے لیے بہت کام کر رہی ہوں۔ لوگ مجھے اس لیے ڈانٹ ڈپٹ کر رہے ہیں، لڑ رہے ہیں، جیلس ہو رہے ہیں۔ ماس کمیونیکیشن میں بالکل داخلہ نہیں ہے، مختلف ڈیپارٹمنٹس میں داخلے نہیں ہیں، کیوں نہیں ہیں، میں ان سب چیئرپرسنز سے پوچھتی ہوں۔ میں تگ و دو کر رہی ہوں تو لوگوں کو تو آگ لگنی ہے تو اپ ان لوگوں کا ساتھ نا دیں جو شیطان لوگ ہیں۔ غلط لوگ غلط کا ساتھ دیتے ہیں۔ جو کرپٹ ہیں جو بے ایمان ہے آپ ان کا ساتھ دے کر ان لوگوں کو خوش نہ کریں۔ اللہ کو خوش کیا کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں