آج کی تاریخ

کراچی: چائے کے ہوٹل پر معمولی جھگڑا، نوجوان جاں بحق، 6 دوست زیرِ حراست

کراچی میں گرومندر کے قریب لڑائی کے دوران ایک نوجوان ہلاک ہو گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث مقتول کے چھ دوستوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندر کنزل ایمان مسجد کے قریب چائے کے ہوٹل پر سات نوجوانوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو جلد ہی جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔
جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو دھکا لگا جس کے باعث وہ قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 18 سالہ عبد الرحمن ولد عبدالجبار کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے چھ دوست طلحہ ولد محمد شاہد، حسن ولد عارف، عبداللہ ولد شکیل، فراز ولد عبد الستار، منان ولد اکبر علی اور معیز ولد محمد جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم حسن ولد عارف مقتول کا کزن بتایا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں