آج کی تاریخ

کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل، عوام پریشان

پاکستان ریلوے کی ناقص کارکردگی نے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب خراب ہو گیا، جس کے باعث ٹرین ایک گھنٹے سے زائد وقت تک رکی رہی اور تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا جا سکا۔
انجن کی خرابی کے باعث ریلوے ٹریک بند ہو گیا، جس سے پیچھے آنے والی متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں