کراچی سٹی کورٹ میں پیر کے روز یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے کی سماعت کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی اور وکلا نے ان پر تشدد کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ کو کمرہ عدالت میں وکلا نے نشانہ بنایا اور بعد ازاں انہیں عدالت کے احاطے سے باہر نکال دیا گیا۔
رجب بٹ عبوری ضمانت پر ہیں اور ان کی پیشی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر ہوئی۔ اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم مبارک (نانی والا) بھی موجود تھے، جو متعدد مقدمات میں قانونی کارروائی کے تحت 10 دسمبر کو لندن سے پاکستان واپس آئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں انفلوئنسرز کو ان کے رشتہ داروں کی درخواست پر 10 روزہ حفاظتی ضمانت فراہم کی تھی۔
رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دعویٰ کیا کہ سماعت کے دوران کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں چند وکلا نے رجب بٹ پر جان لیوا حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کا یہ غیر پیشہ ورانہ رویہ قانون کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ملک بھر میں وکلاء کی شناخت کو کمزور کر رہا ہے۔
میان علی اشفاق نے مزید کہا کہ اگر وکلا عدالتوں میں فریق بن کر حملے کرتے رہیں گے تو ان کی عزت میں مسلسل کمی ہوگی، اور یہ کسی پڑھے لکھے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے وکلاء کی قیادت پر زور دیا کہ انہیں زور بازو کی بجائے تعلیمی طور پر اپنے حقوق کا دفاع کرنے کی ترغیب دینی چاہیے تاکہ عدالتی ماحول میں اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
عدالت نے بعد ازاں رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ رجب بٹ کے خلاف مقدمہ حیدری تھانے میں درج ہے اور وہ اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔
کراچی میں توہین مذہب کے مقدمے میں پیشی کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد۔
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) December 29, 2025
ایک وکیل کی جانب سے تشدد کرنے کے دلائل سُنیے 👇🏼 pic.twitter.com/ZDcwKFNezJ
ٹک ٹاکر/یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے تشدد کے مناظر pic.twitter.com/PxQl1Ygqk0
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 29, 2025
یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 29, 2025
رجب بٹ کی سٹی کورٹ کراچی آمد پر وکلا کا تشدد
رجب بٹ کے وکلا کی بیچ بچاؤ کی کوشش
رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے
رجب بٹ مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں pic.twitter.com/PTZSOW8wIS
آج مجھے اور میرے کراچی دفتر کے دیگر ساتھی وکلاء کو سٹی کورٹ کراچی میں اپنے موکل رجب بٹ کے ساتھ عدالت میں پیشی پر عدالتی احاطے میں ھماری موجودگی میں چند وکلا نے رجب بٹ پر جان لیوا حملہ کیا جس سے وہ زخمی ھو گیا اور اسکے ساتھ مسلسل زدورکوبی کو منع کرنے کے باجود مسلسل جاری رھا-…
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) December 29, 2025







