Post Views: 53
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج جمعرات کو بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 95 ڈالر گھٹ کر 4,723 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 9,500 روپے کی کمی کے بعد 494,662 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 8,145 روپے کم ہو کر 424,092 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 7,884 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 257 روپے گھٹ کر 6,759 روپے پر آگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا فوری اثر مقامی صرافہ بازار پر پڑتا ہے، اور سرمایہ کاروں کو قیمتوں میں کمی کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔







