کبیر والا:بی آئی ایس پی میں کرپشن پر بیشتر ڈیوائسزبند

کبیروالا (نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل کبیروالا میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔بی آئی ایس پی سمیت دیگر اداروں نے کاروائیاں کرتے ہوئے کرپشن کرنے پر بیشتر ڈیوائسز بند کر دی ہیں۔ڈیوائسز بند ہونے سے مستھق خواتین رقم کے حصول کے لئے در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبورہو گئی ہیں۔ لین دین اور ھیرا پھیری کے مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ فرنچائزی غلام عباس چشتی کی زیر نگرانی رقوم کی منصفانہ تقسیم پر سوالات اٹھنے شروع ہوچکےہیں۔ مختلف بنڈلز اوسکیورٹی کی مد میں ریٹیلرز سے مبینہ کروڑوں روپے وصول کرنے والا فرنچائزی غلام عباس چشتی تحصیل بھر میں چلنے والی بیشتر ڈیوائسز میں حصہ دار بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی بینک کے کچھ افسران بھی اس دھندے میں حصہ دار ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے رقوم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے اور کرپٹ فرنچائزی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں