ژوب(نیوز ایجنسیاں)ژوب میں پکنک منانےآنے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلہ بہہ گئی، خاتون اور 3 بچیاں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئی۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ژوب میں پکنک منانے آئی ہوئی فیملی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی۔حادثے میں 4 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین میں تین سگی بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں پانچ، اٹھارہ، بتیس اور پینتس سال بتائی گئی ہیں۔سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونیوالوں میں آفرین، ثمرین، عمرہ اور رامین شامل ہیں۔متاثرہ خاندان کا تعلق ملتان سے ہے جو پکنک منانے کی غرض سے کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔حادثے میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔
