پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران

تازہ ترین

ڈی پی او نوٹس پر کھلبلی، نوشہرہ جدید پولیس کی جرائم پیشہ افراد کو غائب ہونے کی ہدایت

ملتان (قوم ریسرچ سیل)تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں سرگرم جرائم پیشہ افراد اسماعیل جوئیہ اور ممتاز گھلو کے مقامی پولیس افسران اور تفتیشی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ میل ملاپ کی روزنامہ قوم میں نشاند ہی پر ڈی پی او بہاولپور کا نوٹس لینے پر مقامی پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس نےخود کو بچانے کے لیے مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کو فوری غائب ہوجانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ذرائع اور مقامی میڈیا نمائندگان کے مطابق ڈی پی او بہاولپور کی نوشہرہ جدید میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران بھی اہل علاقہ نےانہی جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کی تھی تاہم اس کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی عملی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔مزید انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ یہی جرائم پیشہ افراد تھانہ نوشہرہ جدید میں اکثر تفتیشی افسران کے ساتھ گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں اور مبینہ طور پر شریف شہریوں کے گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں، بعد ازاں رہائی، اور یہاں تک کہ مقدمات درج کروانے یا ختم کروانے جیسے حساس معاملات میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض حلقے ڈی پی او بہاولپور کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور یہ موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ جرائم پیشہ افراد نے ماضی میں پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے منی سنارہ سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی یا گرفتاری میں مدد کی تھی، اسی بنیاد پر ان سے رابطہ رکھا گیا، تاہم شہری حلقے اس جواز کو ناقابلِ قبول قرار دے رہے ہیں۔نوشہرہ جدید کے مقامی صحافی عبدالمنان فاروقی نے مقامی پولیس پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار انہی جرائم پیشہ افراد کے ڈیروں پر دعوتیں،رنگین محفلیں سجاتے رہے، ہیں جو کہ قانون اور پولیس ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او بہاولپور سے فوری، شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ڈی پی او بہاولپور تھانہ نوشہرہ جدید کے سی سی ٹی وی کیمرہ جات، تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کے موبائل نمبرز کا کال ڈیٹا ریکارڈ (CDR) حاصل کر کے جامع تفتیش کروائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور اصل کردار عوام کے سامنے آ جائیں گے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ جدید میں جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی کرنے والوں کے خلاف مثالی کارروائی کی جائے تاکہ قانون کی عملداری اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں