ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کے لیے ایک وارننگ کی حیثیت رکھتی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی اور پارلیمانی جمہوری نظام میں پرامن مزاحمت اداروں کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرتی ہے، لیکن سب کو قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین کا نفاذ ضروری ہے، لیکن اس دوران انسانوں، خواتین اور نوجوانوں کی توہین یا تذلیل ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کے ساتھ مہذب اور باوقار سلوک کیا جانا چاہیے، خاص طور پر سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے دوران۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے، اور سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان فاصلے بڑھنے سے اسٹیبلشمنٹ کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں