ڈیرہ غازیخان( عبدالرزاق چنگوانی )علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں قیمتی اور مہنگی ادویات نایاب، متعلقہ مرض کے لیئے ضروری قرار دیئے جانے کے باوجود ہسپتال سے مبینہ طورپر 26000 قیمت والا human albumin انجکشن غائب، زیر علاج مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو کئی کئی دن زندگی بچانے والی والی ادویات کا انتظار کر نا پڑتا ہے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مریضہ کے لواحقین شاہ رخ وغیرہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے روزانہ ایک human albnmin انجکشن تجویز کیا گیا تھاہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ انجیکشن ہسپتال میں موجود موجود ہی نہیں انہوں نے کہاکہ مسلسل تین دن human albumin انجکشن نہ لگنے ان کے مریض کی حالت غیر ہوگئی متاثرہ افراد نے کہاکہ بہت زیادہ سفارشوں کے بعد ڈیوٹی ڈاکٹرز آئی سی یو سے ایک انجیکشن لے آئے اور ہماری مریضہ کو چار دن بعد صرف نصف انجیکشن لگایا گیا جبکہ باقی نصف زیر علاج دوسرے مریض کو لگا کر دونوں کو خاموش کردیاانہوں نے کہاکہ مذکورہ بالا انجیکشن کی قیمت نجی میڈیکل سٹور پر 36000 روپے بتائی گئی ہے جو آدم غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے شہری شاہ رخ نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ادویات کی پرچیزنگ کے لیئے ہر سال اربوں روپے فراہم کیئے جاتے ہیں جس سے ادویات کی پرچیزنگ سے لیکر مریضوں کو فراہم کیئے جانے تک ہسپتال انتظامیہ اور کرپٹ ڈاکٹروں کی میگا کرپشن ہر صورت شامل حال رہتی ہے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی بچانے کے لیئے انتہائی ضروری مہنگی ادویات دوران پرچیزنگ مثال کے طورپرایک ہزار کی بجائے صرف سو دو سو پرچیز کی جاتی ہیں لیکن لسٹ میں مقررہ تعداد درج کی جاتی ہے اور اس سے بھی بڑی بے حسی یہ کہ وہی تھوڑی بہت پرچیز ہونے والی مہنگی ادویات بھی ہسپتال کے بد عنوان کرپٹ عملہ چوری کرکے فروخت کردیتے ہیں جبکہ مریض کے داخلہ فارم میں یہ ادویات روزانہ استعمال ظاہر کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہسپتال میں ایسی مہنگی دوائیں پورا سال نایاب رہتی ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ممکنہ قانونی کاروائی کے خوف سے باہر کی دوائی تجویز نہیں کرتے اور ہسپتال میں بھی وہ دوائیں موجود نہیں ہوتیں مریض کو صرف عام انجکشن اور گولی ٹکی دے کر روانہ کردیا جاتا ہے اس حوالے سے موقف لینے جب ایم ایس آفس گیئے تو انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں کسی وقت کوئی دوائی ختم ہوجاتی جو فوری طورپر پرچیز کرکے استعمال میں لائی جاتی ہے ایم ایس شاہد مگسی کے مطابق ادویات کی فروخت کا الزام درست نہیں پھر بھی انکوائری کروائیں گے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین عاشق حسین،سلیم حیدر،علی ریاض اور عبدالغفور وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورسیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ہونے والی بے قائدگیوں پر ملوث ڈاکٹروں اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری کروا ئی جائے۔







