آج کی تاریخ

ڈیٹاکس واٹر جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کیلئے ایک قدرتی مشروب

کیا آپ صبح اٹھتے ہی تھکن محسوس کرتے ہیں؟ دن بھر سستی طاری رہتی ہے؟ یا وزن کم کرنے کی کوشش میں بار بار ناکامی کا سامنا ہے؟ تو جناب، مسئلہ آپ کی غذا یا نیند کا نہیں ۔ شاید آپ کے جسم میں ٹاکسنز یعنی فاضل مادے چھپے بیٹھے ہیں، جنہوں نے نظام ہضم، جلد، وزن اور توانائی سب پر حملہ کر رکھا ہے۔
اب علاج کیا ہے؟ دوائی؟ نہیں جناب! حل ہے ڈیٹاکس واٹر ۔
ڈیٹاکس واٹر کیا ہے؟
ڈیٹاکس واٹر عام پانی نہیں، بلکہ ایک خاص مکسچر ہے جو قدرتی اجزاء جیسے لیموں، کھیرا، پودینہ، سیب، دار چینی اور ادرک پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ اجزاء نہ صرف ذائقہ بڑھاتے ہیں بلکہ جسم کے اندر صفائی کا کام بھی سرانجام دیتے ہیں۔
ڈیٹاکس واٹر جسم میں موجود فاضل مادوں کو دھیرے دھیرے نکال باہر کرتا ہے۔ اس سے:
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
وزن گھٹتا ہے
جلد چمکدار بنتی ہے
جسم تروتازہ محسوس کرتا ہے
قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے
یعنی یہ پانی نہیں، قدرت کا بنایا ہوا liquid filter ہے!

مشہور ڈیٹاکس واٹر بنانے کے طریقے

اب آتے ہیں اُن خاص “جادوئی” پانیوں کی طرف جنہیں گھر بیٹھے آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے

لیموں اور پودینہ واٹر


اجزاء : 1 لیموں کے سلائس، چند پودینہ کے پتے، 1 لیٹر پانی
فائدے : ہاضمہ درست، سانس کی بو ختم، قوتِ مدافعت میں اضافہ

یہ پانی خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے ہے جو “چائے کے بغیر طبیعت بحال نہیں ہوتی” کہنے کے بعد دن میں 5 کپ پی لیتے ہیں!

کھیرا اور لیموں واٹر


اجزاء : آدھا کھیرا (سلائس)، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے ؛ جسم میں نمی کی بحالی، پیٹ کی سوجن میں کمی، جلد صاف

گرمیوں میں یہ پانی ہے ایک “ٹھنڈک کا مفید سورس ہے “، جیسے دیسی ایئرکنڈیشنر

سیب اور دار چینی واٹر


اجزاء : 1 سیب (سلائس)، 1 دارچینی کی لکڑی، 1 لیٹر پانی
فائدے ؛ شوگر لیول کنٹرول، میٹابولزم تیز

جو لوگ میٹھا چھوڑنے کی کوشش میں ہیں، ان کے لیے یہ ایک “میٹھی” تسلی ہے بغیر کیلوریز کے۔

ادرک اور لیموں واٹر


اجزاء : ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے : ہاضمہ بہتر، متلی اور سوزش میں کمی

خاص طور پر اُن دیسی گھروں کے لیے جہاں سالن کم اور مصالحہ زیادہ ہوتا ہے۔
طریقہ استعمال
تمام اجزاء کو ایک جگ یا بوتل میں ڈالیں۔
اسے فریج میں 2 سے 4 گھنٹے کے لیے (یا رات بھر) رکھیں تاکہ اجزاء اچھی طرح پانی میں جذب ہو جائیں۔
دن بھر اس کا استعمال کریں۔ ناشتہ سے پہلے یا دوپہر میں یہ سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے۔
بازار کے مشروبات میں شکر، رنگ اور کیمیکل بھرے ہوئے ہیں، تو ڈیٹاکس واٹر ایک تازہ اور قدرتی متبادل ہے۔ یہ آپ کے جسم کو وہی طاقت دیتا ہے جو مہنگی میڈیسن بھی نہیں دے سکتیں ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ صحت اور توانائی ختم نہ ہو ، تو آج ہی ڈیٹاکس واٹر آزمائیں۔ اور اگر مزید ایسی دیسی ٹپس، ریسیپیز اور صحت بخش ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں، تو ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں

صحت مند جسم، روشن چہر ہ ڈیٹاکس واٹر کے ساتھ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں