لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

ڈیفنس لاہور میں 82 لاکھ کی ڈکیتی، گھریلو ملازمہ خواتین ہی ماسٹر مائنڈ نکلیں

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 82 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں 14 سال سے کام کرنے والی دو گھریلو ملازمہ خواتین ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں۔
پولیس کے مطابق مذکورہ خواتین نے ایک ڈکیت گروہ کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی اور ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔ اس ڈکیت گینگ کا سرغنہ عثمان بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، جب کہ دونوں ملازمہ خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں کو پہلے سے ہی گھر کی تمام قیمتی اشیاء کی لوکیشن معلوم تھی، اور انہوں نے لوٹا گیا سونا ایک جیولری شاپ پر فروخت کردیا، جہاں سے پولیس نے برآمد کرلیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں