آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

ڈیری مصنوعات نیند پر اثرانداز، برے خوابوں کا سبب بنتی ہیں: تحقیق

ایک حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ سونے سے قبل دودھ، پنیر، دہی یا آئس کریم جیسے ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال نیند میں خلل اور برے خوابوں کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق میں شامل متعدد افراد نے بتایا کہ جب وہ سونے سے کچھ دیر قبل ڈیری مصنوعات استعمال کرتے ہیں تو ان کے خواب نہ صرف غیر حقیقی اور زیادہ واضح ہو جاتے ہیں بلکہ اکثر پریشان کن بھی ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈیری مصنوعات میں “ٹائروسین” نامی امائنو ایسڈ پایا جاتا ہے جو دماغ میں ڈوپامائن کی مقدار بڑھاتا ہے، جس سے دماغی سرگرمیاں تیز ہو جاتی ہیں۔ یہی کیفیت نیند کے دوران شدید اور غیر معمولی خوابوں کا سبب بن سکتی ہے۔
اس کے علاوہ سونے سے کچھ دیر پہلے دودھ یا پنیر جیسی اشیاء لینے سے بدہضمی، گیس یا سینے کی جلن کی شکایت بھی ہو سکتی ہے، جو نیند کو متاثر کرتی ہے اور خواب غیر آرام دہ بنا سکتی ہے۔
“انٹرنیشنل جرنل آف ڈریم ریسرچ” میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، تحقیق میں شامل 17 سے 20 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ ڈیری مصنوعات کا استعمال ان کے برے خوابوں سے منسلک رہا۔
اگرچہ ہر فرد کا جسم اور دماغ الگ طریقے سے ردعمل دیتا ہے، مگر ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ سونے سے دو سے تین گھنٹے قبل ڈیری مصنوعات کے استعمال سے گریز کیا جائے تاکہ نیند بہتر اور سکون دہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں