آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

ڈیرہ: غازی گھاٹ پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، نشیبی علاقوں میں تباہی، متاثرین بے سرو ساماں

ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ )غازی گھاٹ کے مقام پر دریائے سندھ کا حفاظتی بند پانی کے شدید دباؤ کے باعث ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بیشتر نشیبی علاقوں میں تباہی کئی کچے مکانات منہدم درجنوں مویشی پانی کی تیز اور شدید لہروں کی نظر ہوگئے متعدد قریبی بستیاں بھی زیرِ آب آ گئیں اس وقت دریائے سندھ میں درمیانے درجہ کا سیلاب بتایا گیا ہے۔ نزدیکی آبادی کے مکینوں کے مطابق پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہےجس کی وجہ سے کافی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔ سیلاب متاثرین کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔ متاثرین کامزید کہنا تھا کہ سیلابی ریلا اس وقت ڈی جی خان کے نواحی قصبہ دراہمہ شہر کی جانب بڑھ رہا ہے،اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہزاروں انسانوں کی آبادی والا علاقہ سیلابی پانی سے شدید متاثر ہوسکتاہے جبکہ کئی دیہات پہلے سے ہی اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔جس سے علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیںاور علاقہ مکینوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے تاہم امدادی اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں ضلعی انتظامیہ اور فلڈ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق اس وقت ضلع ڈی جی خان میں سیلاب کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے اس کے باوجود دریا کنارے اور نشیبی علاقوں کے مکین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرلیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں