ڈیرہ بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ غازی خان بڑی تباہی سے بچ گیا،پولیس اورسی ٹی ڈی سے مقابلے میں 5دہشتگردمارےگئے۔ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازیخان انسپکٹر محمد اسحاق نے کہا ہے کہ دوران پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد وہوا سرکل کے تھانوں و چیک پوسٹوں /اہم تنصیبات پر حملہ کرنے کی پلاننگ کررہے تھے جس پر سی ٹی ڈی پولیس دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے نام و مسکن نامعلوم ہیں اور ان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔ انسپکٹر محمد اسحاق نے مزید بتایا کہ قبل ازیں سرکل وہوا میں دوران پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد خوارجی بھی کراس فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا جس کا نام اور مسکن معلوم نہ ہے اور اس کے ورثا ء کی بھی تلاش جاری ہے۔ اس سلسلے میں تمام دہشت گردوں کے ورثاکی تلاش کیلئے ملک بھر کے مختلف تھانہ جات میں تصاویر چسپاں کر ا ئی جا رہی ہیں۔ اگر ان کے بارے میں کسی کو معلوم ہوتو وہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی ڈیرہ غازیخان انسپکٹر محمد اسحاق کے فون نمبر 03366242776 پر اطلاع دیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں