ڈیرہ:ٹرک اورسکول وین میں خوفناک تصادم، پرنسپل،4خواتین ٹیچرزجاں بحق،7زخمی

ڈیرہ غازیخان،تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی،خبرنگار،نمائندہ قوم)کوئٹہ روڈ پر المناک حادثہ ،سکول وین اور ٹرک میں تصادم ،5 افراد جاں بحق ،7 افراد شدید زخمی ،جاں بحق افراد4 خواتین اساتذہ اور پرنسپل بھی شامل ہے،سبزی سے لوڈ ٹرک بلوچستان سے ڈی جی خان آرہاتھا ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ریسکیو1122 نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ڈی جی خان شہر سے ہے ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ڈی جی خان ائیر پورٹ کے نزدیک بلوچستان سے آنے والے ٹرک نمبری AV-8951سکول وین نمبری LES-7898 جس میں سخی سرور نجی سکول چارٹر سکول سٹم کی خواتین اساتذہ اور پرنسپل سوارتھا سے ٹکراگئی جس کےنتیجے میں پرنسپل امجد امین ،مس نوشین ، گل زریں ,کرن بی بی اور طاہرہ بی بی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ علیزہ بی بی ،زہرہ، نوشابہ ،منزہ بی بی ،افشین بی بی ،شیریں شدید زخمی ہوگئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں فسٹ ایڈ کے بعد زخمیوں اور ڈیڈ باڈیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جن میں تین کی حالت سیریس ہے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمان عامرقیصرانی نے ٹراماسنٹرمیں ڈاکٹرزکو بہترعلاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالدنے زخمیوں کی عیادت کی، تھانہ سخی سرور پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔وین پرائیویٹ چارٹر سسٹم سکول سٹاف کو ڈیرہ سے سخی سرور لے جارہی تھی ٹول پلازہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔پرائیوٹ سکول ٹیچرز کی عمریں 20سے 24سال تک بتائی گئی ہیں غربت کی وجہ سے دور کا سفر کرنے پر مجبور تھیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سے پرائیویٹ سکولوں بارے سنجیدگی سے انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں