آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

ڈیرہ:ستھراپنجاب مہم کی کامیابی کیلئے محکموں کوٹاسک

وزیراعلیٰ کے انڈیکیٹرزپرعملدرآمد،صنعتوں کے فروغ کیلئے کام کرناہوگا،پٹرول پمپس،انڈسٹریز،ڈویلپمنٹ کیسزکی منظوری میں تاخیرنہ کی جائے،دیہی علاقوں کے ہسپتالوں میں ادویات فراہمی کی ہدایت

غیرسیل پوائنٹس کیخلاف کارروائی جاری،شہروں کومویشی منڈیوں میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے،اب افسران اورمحکموں کی کارکردگی پرسزاوجزاکے فیصلے ہوں گے:کمشنرناصرمحمودبشیرکااجلاس سے خطاب

ڈیرہ غازی خان (تحصیل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کےلئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سکور کارڈ اور کے پی آئی انڈیکیٹرز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کےلئے محکموں کو ٹاسک دے دیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ عید پر شہروں کو مویشی منڈیوں میں تبدیل نہیں ہونے دینگے۔پانچوں اضلاع میں صنعتوں کے فروغ کےلئے کام کرنا ہوگا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ پٹرول پمپس،انڈسٹریز اور ڈویلپمنٹ کیسز کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے۔صنعتیں لگیں گی تو مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ دیہی علاقوں کے ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ اب افسران اور محکموں کی کارکردگی پر سزا و جزا کے فیصلے ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں