آج کی تاریخ

ڈیرہ:ایک روز ، 7 وارداتیں

ڈیرہ:ایک روز ، 7 وارداتیں،شہری 5 موٹر سائیکل، 5 تولہ سونا ،قیمتی سامان سے محروم

موضع کھاکھی میں ملزمان نے رات میں اسلحہ کے زور پر گھر کے اندر داخل ہوکر موٹر سائیکل 5تولہ سونا 2عدد سیٹ کپڑے ونقدی سرقہ کر لئے،مقدمات درج

[urdu_multicolumn columns=”3″]

ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹر ) ڈیرہ ایک روز کے دوران چوری کی 7 وارداتوں میں 5 موٹر سائیکل 5 تولہ سونا 5ہزار نقدی 2 لاکھ 25 ہزار کی کیبل پیٹر انجن ڈنر سیٹ دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ مقدمات درج۔ تفصیلاتکے مطابق پولیس تھانہ صدرچوک چورہٹہ کے رہائشی محمد حاشر نے پولیس کو بیان دیا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں کھڑی موٹر سائیکل سرقہ کرلی تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ ہیبت کے رہائشی نے پولس کو بیان دیا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے ہم زلف کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل سرقہ کرلی۔کوٹ چھٹہ کو محمد توقیر بیان دیتے ہوئے بتایا کہ نیو پاکیزہ پکوان کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان نے سرقہ کرلی۔ تھانہ کوٹچھٹ بستی جلبانی کے رہائشی محمد صادق نے بیان دیا کہ ملزمان نے اس کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرلی تھانہ گدائی کے رہائشی خلیل رحمان نے پولیس کو بیان دیا نامعلوم ملزمان نے فلور ملز سے کیبل 15فٹ مالیتی 2لاکھ 25ہزار کی سرقہ کرلی تھانہ دراہمہ موضع کھاکھی کے رہائشی اللہ وسایا نے پولیس کو بیان دیا ملزمان نے رات کی تاریکی میں اسلحہ کے زور پر گھر کے اندر داخل ہوکر موٹر سائیکل 5تولہ سونا 2عدد سیٹ کپڑے ونقدی سرقہ کر لئے پولیس تھانہ صدر تونسہ کے رہائشی خلیل احمد نے بیان دیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکا پیٹر انجن سرقہ کر لیااور فرار ہوگئے۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

[/urdu_multicolumn]

شیئر کریں

:مزید خبریں