لاہور کی ضلع کچہری میں ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، الیکٹرانک ڈیوائسز اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو مزید 3 روز کی مہلت دے دی اور کیس کی کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کا ابتدائی تفتیشی افسر اس وقت جیل میں قید ہے، اور سپرداری سے متعلق اہم معلومات اسی افسر سے حاصل کی جانی ہیں، جس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ یہ سپرداری سے متعلق ایک سادہ سی درخواست ہے، جس میں اُن کے مؤکل کی الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل فون، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار کریڈٹ کارڈز اور نقد رقم سمیت تمام تحویل شدہ سامان فوری طور پر واپس کیا جائے کیونکہ اس میں مزید تاخیر بلاجواز ہے۔







