ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر میں فیملی مقدمات، حق مہر، تنسیخ نکاح اور سامان جہیز جیسے مقدمات کے علاوہ نابالغ بچوں کی جائیدادکے تنازعات کو فوری حل کرنے کیلئے عدالتوں کی ڈبل شفٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہےاور یہ دوسری شفٹ 3 بجے سے رات 7 بجے تک ہوگی اور یہ نادرا سے متعلقہ مقدمات کی بھی سماعت کرے گی۔ڈبل شفٹ کے اخراجات کیلئے یو ایس ایڈ ، ورلڈ بینک سے معاونت حاصل کی جائے گی اور وکلا کو بھی اسی ڈبل شفٹ میں کام کیلئے خصوصی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اسے ’’ڈبل ڈاکٹ کورٹ رجیم چینج ‘‘کا نام دیا جاررہا ہے جوکہ خواتین کے معاملات میں انصاف کی جلد فراہمی کیلئے کاکاریگر ثابت ہوگا۔ اس پراجیکٹ کا آغاز جسٹس منصور علی شاہ نے کیا تھا جسے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا یہ ایک گیم چینجر فیصلہ ہے۔ جوعدالتی بحران کے حل پر مقدمات کے ایشوز کے مسائل میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔






