چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ڈالر کی اڑان جاری: زرمبادلہ مارکیٹ میں تیزی، اوپن مارکیٹ میں 282 روپے سے تجاوز

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر، قرض کی اگلی قسط میں رکاوٹ، فروری میں 12 ملین ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور 45 فیصد تک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی جیسے عوامل کے باعث منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کی حد عبور کر گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر وقت کے دوران ڈالر دباؤ کا شکار رہا اور ایک موقع پر اس کی قدر 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 280.06 روپے تک آ گئی۔ تاہم، بعد ازاں درآمدی طلب میں اضافے کے باعث ڈالر نے دوبارہ اوپر جانا شروع کیا اور کاروبار کے اختتام پر 20 پیسے اضافے کے ساتھ 280.26 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 9 پیسے اضافے کے ساتھ 282.07 روپے پر بند ہوا۔
یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حقیقی مؤثر شرح تبادلہ انڈیکس 1.8 پوائنٹس کمی کے بعد 102.3 پوائنٹس پر آ گیا ہے، جبکہ 100 پوائنٹس سے زائد ہونا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کے استحکام کے لیے مثبت سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ زرمبادلہ کی طلب و رسد میں توازن قائم رکھتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں