آج کی تاریخ

چین نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

بیجنگ: چین نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور جوہری مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وانگ یی نے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری اور پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کا احترام کرتا ہے اور اس عزم کی تعریف کرتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے اور مسائل کو بات چیت اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ایران کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چین خطے میں جوہری عدم پھیلاؤ اور امن کے قیام کے لیے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
چین نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں