آج کی تاریخ

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات

تازہ ترین

چینی کا متبادل عرق جو کینسر کے خلاف مددگار ثابت ہو سکتا ہے

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عام طور پر مشروبات، دہی اور چیونگم میں مٹھاس کے لیے استعمال ہونے والا قدرتی سویٹنر “اسٹیویا” کینسر کی سب سے مہلک قسم، یعنی لبلبے کے کینسر کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
اس تحقیق میں محققین نے زیرو کیلوری سویٹنر اسٹیویا کو خمیر کرکے اس کی طبی خصوصیات کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ یہ خمیر شدہ اسٹیویا خاص طور پر لبلبے کے کینسر زدہ خلیات کو تباہ کر سکتا ہے جبکہ صحت مند خلیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
اسٹیویا ایک قدرتی مٹھاس دینے والا متبادل ہے جو چینی کی جگہ استعمال ہوتا ہے، اور ماضی میں بھی اس کے پتوں کے عرق میں انسداد کینسر کی خصوصیات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
جاپان کی ہیروشیما یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ جب اسٹیویا کو خاص بیکٹیریا کے ذریعے خمیر کیا جاتا ہے تو اس کے عرق کے کیمیکل ڈھانچے میں تبدیلی آتی ہے، جس سے بایو ایکٹیو میٹابولائٹس بنتے ہیں جو کینسر کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اس تحقیق کے مصنف، پروفیسر ماسانوری سوگیاما نے کہا کہ خمیر کرنے کا عمل اسٹیویا جیسے قدرتی پودوں کے عرق کی طبی خصوصیات کو مزید بڑھا سکتا ہے اور اسے زیادہ مؤثر بنا سکتا ہے۔
تحقیق میں شامل شریک مصنف، پروفیسر نارندلائی دنشیت سُوڈول نے بتایا کہ لبلبے کا کینسر ایک انتہائی پیچیدہ اور خطرناک مرض ہے، جس کی تشخیص اور علاج بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے ایسے قدرتی اور محفوظ علاج کی تلاش بہت اہمیت رکھتی ہے۔
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ابتدائی نتائج امید افزا ہیں، تاہم اسٹیویا کے خمیر شدہ عرق پر مزید کلینیکل تجربات اور مطالعات کی ضرورت ہے تاکہ اسے مستقبل میں کینسر کے علاج کا حصہ بنایا جا سکے۔
یہ تحقیق اس بات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے کہ قدرتی اجزاء کو جدید سائنسی طریقوں سے استعمال کرتے ہوئے مہلک امراض کا علاج ممکن بنایا جا سکتا ہے، جو انسانی صحت کے لیے کم نقصاندہ اور زیادہ مؤثر ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں