آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا آج سے بھارت اور پاکستان کا دورہ، 21 اگست کو اسلام آباد میں ملاقاتیں

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جو آج سے بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں، بھارت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 21 اگست سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
اس دورے کے دوران وانگ یی پاکستان کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات، دوطرفہ تعلقات، اور عالمی و علاقائی امور زیر بحث آئیں گے۔
چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ وہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ تنازعے اور جون میں ایران-اسرائیل جنگ کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان جنگوں کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بھی خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے۔
بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان کی فتح میں چین کی حمایت نے اہم کردار ادا کیا۔ اس دورے میں دونوں ممالک بدلتی ہوئی جغرافیائی صورتحال میں آپس کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے پر غور کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم اس ماہ کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
دریں اثناء وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23 اگست کو ڈھاکہ جائیں گے۔ اس سے قبل ان کا بنگلا دیش کا دورہ علاقائی صورتحال کے باعث دو مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔ اس دورے میں وہ بنگلا دیشی ہم منصب کے علاوہ موجودہ حکومت کے عبوری سربراہ پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ کے دورے سے قبل وفاقی وزیر تجارت جام کمال بھی اس ہفتے ڈھاکہ جائیں گے جبکہ ستمبر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا دورہ بھی متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں