چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آج ہونیوالا آئی سی سی کا اجلاس ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان ڈٹ گیا،آئی سی سی اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق فیصلے کے لیے اہم اجلاس کل تک کے لیے ملتوی ہوگیا۔آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کے لیے آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی ہوگیا۔ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ایونٹ کی میزبانی کے فرائض پاکستان کے سپرد ہیں تاہم بھارتی انکار کے بعد آئی سی سی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کو چیئرمین پی سی بی اور حکومت نے ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا ہےکہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے نہیں اترے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں