Post Views: 92
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر زیکری وی ہارکن رائڈر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں جیکب ہال اور رءوف حسن نے بھی شرکت کی۔
گفتگو کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، سیکیورٹی معاملات اور معاشی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں بھی روابط جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔
یہ ملاقات خوشگوار اور باہمی اعتماد کے ماحول میں ہوئی، جس میں اہم قومی و بین الاقوامی امور زیر بحث آئے۔