لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح قرار پائی اور شائقین کرکٹ کو خوش کر دیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔ خاص طور پر محمد نواز کی آل راؤنڈ پرفارمنس کو سراہا گیا، جن کی باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹا اور بیٹنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود ٹیم ورک کے بہترین مظاہرہ کے ساتھ فائنل میں افغانستان کو شکست دی۔ انہوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں کو فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ قوم اسی اعلیٰ کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آج کی فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ میں بھی اسی معیار کی کارکردگی دکھائے گی۔
