آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت کی تبدیلی اور صحت کی افواہوں کی تردید کردی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت کی تبدیلی اور ان کی صحت سے متعلق پھیلی ہوئی خبریں بے بنیاد اور افواہیں قرار دے دی ہیں۔

میڈیا نیوز کے مطابق آج اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں بری کر دیا۔
ایف آئی اے نے ٹڈاپ میگا کرپشن کیس میں کل 26 مقدمات درج کیے تھے جن میں سے یوسف رضا گیلانی پہلے ہی 9 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا اور اگر سی ای سی چاہے تو یہ فیصلہ واپس بھی کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی یا صحت کے حوالے سے پھیلائی گئی باتیں محض افواہیں ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں