لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

چھ ہزار روپے کی خاطر شہری کا قتل

بادامی باغ پولیس نے 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزمان نے نشہ کی معمولی رقم پر شہری کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق، ملزمان نے شہری ابراہیم کو چاقو سے سیدھا دل پر وار کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ اسپتال جاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔
ڈی ایس پی شفیق آباد کی قیادت میں پولیس نے فوراً ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے پولیس نے ان کا تعاقب شروع کیا۔
ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے قبرستان میں چھپ کر رات گزاری اور فٹ پاتھ پر پناہ لی، جبکہ پولیس ان کا پیچھا کرتی رہی۔ ملزمان اپنی لوکیشن بدلتے رہے اور بعد میں ایک ملزم امیر عرف میرو اپنی فیملی کے ہمراہ پشاور فرار ہوگیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جتنا بھی چالاک ہوں، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ پولیس نے لاہور واپسی پر دونوں ملزمان امیر اللہ عرف میرو اور غلام خان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں