آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

چھوٹے کسانوں کو آسان قرضوں اور جدید زرعی سہولیات کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح قرار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی زرعی ترقی کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے میں منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کے لیے سہولتوں پر مبنی عملی منصوبہ پیش کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کی ترقی ویلیو ایڈیشن، جدید مشینری اور کسانوں کی استعداد کار بڑھانے سے جڑی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مصنوعی ذہانت، پانی کے مؤثر استعمال، آن فارم اسمال انڈسٹری، پراسیسنگ مشینری اور دیگر جدید سہولتوں کو کسانوں کی پہنچ تک لانے کے لیے فوری اصلاحات کی جائیں۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے ذریعے برآمدات بڑھانے کے لیے کسانوں کو ضروری تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ چھوٹے پیمانے پر صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، مشیر محمد علی، وزرائے مملکت بلال اظہر کیانی اور عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی اور کسانوں کو فراہم کیے جانے والے قرضوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماہ جولائی کے اختتام تک ایگری فنانسنگ میں جدید نظام اور آسان قرض اسکیم کی جامع منصوبہ بندی مکمل کر کے پیش کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں