Post Views: 9
مری کے پُرفضا مقام چھانگلہ گلی میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان ایک اور اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ مشاورتی اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس کے دوران تینوں رہنماؤں نے اکٹھے کھانا بھی کھایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ دو روز سے ڈونگا گلی میں موجود ہیں جبکہ مریم نواز تین دن سے چھانگلہ گلی میں اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ قیام پذیر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی، آئندہ کے لائحہ عمل اور حکومتی امور پر بھی اس ملاقات میں اہم گفتگو ہوئی۔