چکوترہ یا گریپ فروٹ لیموں کی فیملی کا پھل ہے جس کا تعلق سنترے اور ٹینگرین سے ہے۔ یہ بیضوی شکل کا ہوتا ہے اور اس کی جلد سرخی مائل پیلی ہوتی ہے اور اندر آپ کو مختلف قسم کے لحاظ سے سفید، گلابی، یا روبی سرخ گودا ملے گا۔
چکوترا یا گریپ فروٹ کی غذائی اہمیت۔۔۔۔۔۔۔
یہ فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے، ہاضمہ درست رکھنے اور وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، چکوترا میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو آپ کے خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں، گریپ فروٹ میں پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے، یہ سب ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ گریپ فروٹ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ گریپ فروٹ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے، چکوترا کینسر سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے۔
چکوترا جلد کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔گریپ فروٹ وٹامن سی کا قدرتی ذریعہ ہے جو صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔ اس کے علاوہ، جلد کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتا پے۔ اپنے دن کا آغاز گریپ فروٹ کے ناشتے سے کریں۔