Post Views: 17
راولپنڈی:احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت خصوصی جج علی اعجاز نے کی، جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وکلا سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز نے عدالت میں پیشی دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
وکیلِ صفائی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت نے پرویز الٰہی کو ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔