تازہ ترین

چولستان یونیورسٹی: مینٹی ننس لوٹ مار ، وی سی ٹرائیکا کے بڑے گھپلے

بہاولپور (کرائم سیل) جعلی تجرباتی سرٹیفکیٹ پر پروفیسر بھرتی ہونے والے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر مظہر ایاز اور چولستان یونیورسٹی کے ایکسین وقاص اکرم اور چار عہدوں پر براجمان سب انجینئر سجاد بھٹی کے گٹھ جوڑ سے مینٹیننس کے نام پر بڑے پیمانے پر گھپلے، لاکھوں کے بل منظور جبکہ رپیئرنگ کے نام پر لوٹ مار، کلاس روم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اکیڈمک بلاک ایک ماہ سے بجلی سے محروم جہاں طالبات نے شکایتوں کے انبار لگا دیے وہیں یونیورسٹی کی مجموعی حالت زار نے انتظامی کرپشن کے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں ایکسین وقاص اکرم کی جانب سے بلڈنگز کے نام پر تو بے شمار لاکھوں روپے کے بل منظور کیے جا رہے ہیں، مگر عملی طور پر پورا ادارہ تباہ حالی کی تصویر بنا ہوا ہے؛ سردیوں کے موسم میں بھی پوری یونیورسٹی میں ایک بھی سبزہ زار دکھائی نہیں دیتا، دونوں مرکزی بلڈنگز کے گرد کوڑے کے ڈھیر، کھلے مین ہول اور نالیاں شدید بدبو پھیلا رہی ہیں، لائبریری تک جانے والا راستہ کچا اور اس قدر خستہ حال ہے کہ طلبہ کا وہاں تک پہنچنا عذاب بن چکا ہے، کلاس رومز میں بینچ اور ڈیسک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کسی بھی کلاس میں استاد کے پڑھانے کے لیے ڈائس تک موجود نہیں، جبکہ اکیڈمک بلاک ٹو گزشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم ہے، جس کے باعث سرد موسم میں بھی اساتذہ اور طلبہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور لیبارٹریوں کا استعمال ناممکن ہو چکا ہے، مگر اس بدانتظامی کے برعکس ریپیئرنگ اور مینٹیننس کے نام پر لاکھوں روپے کے بل متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے کنسٹرکشن مد میں بنائے جا رہے ہیں، جس پر یہ سنگین سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر یہ خطیر رقوم کہاں خرچ ہو رہی ہیں؟ ذرائع کے مطابق ایکسین وقاص اکرم اور سب انجینئر سجاد بھٹی مبینہ طور پر پرو وائس چانسلر و رجسٹرار کے ساتھ مل کر یہ کھیل کھیل رہے ہیں، اور بڑے پیمانے پر لوٹ جبکہ انتظامیہ کی پراسرار خاموشی اس مبینہ لوٹ مار کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں