چولستان یونیورسٹی: غیر ملکی خاتون کی بغیر سیکیورٹی رہائش، تین دن میں 3 لاکھ کا کھانا، بوگس بل تیار

بہاولپور(کرائم سیل) پرو وائس چانسلرچولستان ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹر مظہر ایاز نے اپنے ساتھیوں سے مل کر یونیورسٹی کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیا۔وی سی آفس کی سرکاری گاڑیاں بیٹوں کے حوالے، ٹرانسپورٹ آفیسرتبدیل کرکے غیرقانونی طورپرنیاٹرانسپورٹ آفیسرتعینات کرلیا۔پٹرول کے بلزدوگنا،ڈی ایچ اے پٹرول پمپ مالکان کی ملی بھگت سے جعلی پرچیوں پرخزانہ سرکارکودیمک کی طرح چاٹاجانے لگا۔غیرملکی خاتون کوبغیرسکیورٹی یونیورسٹی میں رہائش فراہم پروٹوکول اورکھانے کے نام پرلاکھوں روپے خزانہ سرکارسے نکلوالیے گئے فوری طورپرکرپٹ مافیاکوعہدوں سے الگ کردیاجائے، ورنہ یونیورسٹی عدم دستیابی بجٹ کی وجہ سے بندہوجائیگی باوثوق ذرائع کاانکشاف‘تفصیل کے مطابق چولستان وٹرنری یونیورسٹی بہاولپورمیں جعلی دستاویزات پرسزایافتہ پرووائس چانسلر عرصہ تقریبادوسال سے سرکاری عہدے پرنہ صرف چمٹےہوئےہیں بلکہ یونیورسٹی کوکنگال کرکے رکھ دیا۔منظورنظر اور ہم خیال کرپٹ مافیاکوغیرقانونی پرایڈیشنل چارج دے کریونیورسٹی سے سرکاری خزانہ کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے بتایاگیاہے کہ سابق ٹرانسپورٹ آفیسرقدرت اللہ کوہٹاکرنومبرمیں سکیل14 کے سب انجینئرسجادبھٹی کواسسٹنٹ سکیورٹی آفیسراسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل کے علاوہ ٹرانسپورٹ آفیسر کاچارج بھی دے رکھاہے اورموصوف نے15 نومبرسے30 نومبرتک کے فیول کابل کے ایک ماہ کے بل کے برابرکردیاگیابتایاگیاہے کہ چولستان وٹرنری یونیورسٹی انتظامیہ نے مقامی رضوان ایگری مال اینڈ پٹرولیم سروس پرفیول کااکاؤنٹ کھلوایاتھالیکن پٹرول پمپ مالک نے ان کی بددیانیتی اورجعلی پرچیوں سے تنگ آخرڈیزل اورپٹرول کاکھاتہ بندکردیااب ڈی ایچ اے بہاولپورمیں موجود پٹرول پمپ کیساتھ کھاتہ شروع کررکھاہے وہاں پرموصوف اپنی سرکاری گاڑی کے علاوہ جعلی پرچیاں اوراپنے بیٹوں شمائل ایاز باصل ایازاوربازل ایازکودی جانیوالی وی سی آفس کی گاڑیوں بی آر جی23 اور بی آر جی21 میں پٹرول ڈالواتاہے اوراس کے بیٹے بی وی ایچ میں ہاؤس جاب کے علاوہ دیگرشہروں میں سرکاری گاڑیوں پرموج میلے کرتے ہیں ۔بتایاگیاہے کہ ایک غیرملکی خاتون مس رضیہ بیگ کیساتھ ایم یوسائن کرنے کے نام پراسے تین دن تک بغیرسکیورٹی یونیورسٹی میں رکھا۔سکیورٹی اداروں اورانتظامیہ کوخبرتک نہ دی اوراس کے کھانے اوررہائش کے نام پرتین لاکھ روپےخزانہ سرکار سے نکلواکرہضم کرلیے گئے۔ اب اس کے بوگس بل تیارکرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے عوامی وسماجی حلقوں اورحکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں