چولستان ،قبضہ مافیا عظمت نیازی کو بچانے کیلئے بہاول پور پولیس نے قانون روند دیا

چولستان ،قبضہ مافیا عظمت نیازی کو بچانے کیلئے بہاول پور پولیس نے قانون روند دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر ) چولستان کے سب سے بڑے قبضہ مافیا کے سرغنہ عظمت اللہ نیازی کے لیے پولیس کی سہولت کاری جاری ہے اور ڈیرہ غازی
خان سے تاوان کے لیے اغوا کر کے بلوچستان لے جاتے ہوئے ڈبل کیبن ڈالے سے برآمد ہونے والے مغوی خادم حسین کا 10 روز گزرنے کے باوجود پولیس نے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ نہیں کرایا جبکہ اغوا کاروں کی بحالت مجبوری گرفتاری کے بعد تفتیش ہی شروع نہیں کی گئی حالانکہ اغوا کاروں کو ڈیرہ غازی خان پولیس نے گرفتار کر کے مغوی کی برآمد گی رپورٹ بنا کر بہاولپور پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد بہاولپور پولیس کے پاس مقدمہ درج کرنے اور اغوا کاروں کی گرفتاری ظاہر کرنے کے علاوہ کوئی راستہ ہی نہ تھا۔ پولیس نے عظمت نیازی کے لیے ایک اور سہولت کا سامان پیدا کرتے ہوئے اغوا میں ملوث ڈالے کو کرائے کا ظاہر کر کے واپس کر دیا ہے حالانکہ وہ اغوا کی واردات میں استعمال ہونے کی وجہ سے مال مقدمہ کا ایک اہم جزو تھا ۔ذرائع کے مطابق پولیس قومی اسمبلی کی تحریک استحقاق کا معاملہ ٹھنڈا ہونے پر عظمت نیازی کی سہولت کاری کیلئے پھر سےسرگرم ہو چکی ہے اور گرفتار شدہ چاروں اغوا کاروں کیلئے نرم گوشہ اور قلمی سہولیات جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں