ملتان (وقائع نگار) 14 میٹرک ٹن گدھے کی کھالیں چائینہ ایکسپورٹ کرنے کے معاملے پر ایکشن چیئرمین ایف بی آر نے انکوائری کا حکم دے دیا کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی اور اس کی ہمشیرہ عائشہ وانی سمگلروں کے سہولت کار بن گئے گدھے کی کھالیں کہاں گئیں کسی کو اس بارے کچھ معلوم نہیں ہے معلوم ہوا ہے کہ دو ماہ قبل ایم ایس واؤ کمپنی کی 14 میٹرک ٹن گدھے کی کھالیں چائینہ ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ڈپٹی کلکٹر ایکسپورٹ عمران نے چیئرمین ایف بی آر کو لیٹر لکھ دیا تھا اس لیٹر میں اس بات کی بھی نشاندھی کی گئی تھی کہ ڈپٹی کلکٹر رابیل کھوکھر نے پہلے بھی مختلف کنٹینروں میں مختلف اشیاء سمگل کرنے والوں کی متعدد بار سہولت کاری کی تھی چیئرمین ایف بی آر نے سمگلنگ کی نشاندھی کرنے والے ڈپٹی کلکٹر ایکسپورٹ کو معطل کر دیا ،معلوم ہوا ہے کہ 28 اپریل 2025 کو ایم ایس واؤ کمپنی نے اپنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز فیئر ٹریڈ کے ذریعے گدھے کی 14 میٹرک ٹن کھالیں چائینہ ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی کلیئرنگ ایجنٹ نے کسٹم حکام کو بتایا کہ اس کنٹینر میں لیدر سے بنی ہوئی مصنوعات ہیں 29 اپریل کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے کنٹینر کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ اس میں لیدر سے بنی مصنوعات نہیں بلکہ 14 میٹرک ٹن گدھے کی کھالیں ہیں تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس نے کنٹینر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا اور کہا کہ چونکہ اس میں منشیات نہیں ہے اس لیے یہ کیس ہمارے دائر اختیار میں نہیں آتا واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لیٹر نمبر ecc-119/15 کے تحت گدھے کی کھالیں ایکسپورٹ کرنا ممنوع قرار دے دیا تھا جس پر ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر جام محمد عمران نے ٹرمینل کو آگاہ کیا کہ اس کنٹینر کو بندرگاہ سے نہ ہٹایا جائے کیونکہ اس میں گدھے کی کھالیں ہیں اس لیے اسے بندر گاہ سے ہٹانا غیر قانونی ہے اس کنٹینر کا ابھی ایڈیشنل کلکٹر کی منظوری سے ایگزامنیشن ہونا تھا اسی دوران ڈپٹی کلکٹر ڈی سی پی سی یو انفورسمنٹ رابیل کھوکھر کنٹینر کو اپنی تحویل میں لینے پر اصرار کرتی رہی جبکہ ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر جام محمد عمران نے ٹرمینل کو واضح طور پر مطلع کیا کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پی سی یونٹ ایف بی آر کی پیروی کرنے کا پابند ہے اس کے باوجود ڈپٹی کلکٹر رابیل کھوکھر نے ایم ایس واؤ کمپنی سے مبینہ طور پر بھاری رقم لے کر کنٹینر کو بندرگاہ سے ہٹا دیا جس پر ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر جام محمد عمران نے یکم مئی کو چیئرمین ایف بی آر کو لیٹر لکھا مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ڈپٹی کلکٹر نے 21 مئی کو چیئرمین ایف بی آر کو دوبارہ لیٹر لکھ کر تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا چیئرمین ایف بی آر نے ڈپٹی کلکٹر رابیل کھوکھر کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ڈاکٹر جام محمد عمران کو معطل کر دیا تھا اور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی تھی ملکی مفاد میں خط لکھنے پر ڈاکٹر جام محمد عمران کو معطل کر دیا گیا تھا جس سے اب کوئی آفیسر بھی کرپشن کی شکایت افسران بالا کو نہیں کرے گا معلوم ہوا ہے کہ گدھے کی کھالیں چائینہ ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی کو سہولت کاری کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین اور اس کی ہمشیرہ عائشہ وانی نے کی تھی تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چائنہ سمگل کی جانے والی 14 میٹرک گدھے کی کھالیں کہاں ہیں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے گدھے کی کھالوں کی سمگلنگ کرنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
