آج کی تاریخ

چشتیاں میں قیامت صغریٰ، ایک ہی خاندان کے 6 چراغ گل، وکیل اقبال نیازی بھی جاں بحق

چشتیاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)چشتیاں کے قدیم قصبہ بخشن خاں کے قریب بہاولپور سے چشتیاں آنےوالی تیز رفتار اے سی مسافر بس سامنے سے آنے والی کلٹس کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوارایک ہی خاندان کے 6 افرادجان بحق 2شدید زخمی چشتیاں کے ممتاز قانون دان محمد اقبال خاں نیازی ایڈوکیٹ۔ آصف نوید نیازی۔ عقیلہ بی بی زوجہ محمد اقبال۔ ماہ نور دختر آصف نوید۔ باسط ولد آصف نوید واصف ولد آصف نوید جانبحق جبکہ محمد عاطف ولد آصف نوید اور شمیم بی بی زوجہ آصف نوید شدید زخمی ھوگئےچشتیاں کے قریب بس اور کار کے حادثہ میں جانبحق ہونے والے چشتیاں کے ممتاز قانون دان محمد اقبال خاں نیازی سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ انکے آبائی چک 53 فتح بخشن خاں چشتیاں میں ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محمد اقبال خاں نیازی مرحوم اپنی کلٹس کار AQU/847میں اپنے خاندان کے آٹھ افراد کے ہمراہ میانوالی کیلئے روانہ ہوئے اور ابھی وہ چشتیاں حاصلپور روڈ پر چک 13فورڈ کے قریب پہنچے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیزرفتار مسافر بس طاہر کوچ BRS/19.4433نے رانگ سائیڈ پر کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد اقبال خاں نیازی ایڈووکیٹ50سال،انکی بیوی عقیلہ بی بی 50سال،ان کے بھائی آصف نوید 37سال اور آصف نوید کی 15سالہ بیٹی ماہ نور،8سالہ بیٹا باسط علی جانبحق ہوگئے جبکہ آصف نوید کی بیوی شمیم بی بی 37سال، ان کے دو بیٹے 14سالہ محمد عاطف اور 7سالہ واصف شدید زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق طاہر کوچ بس کمپنی کے مالک میاں طاہر نے ناتجربہ کار ڈرائیور بھرتی کئے ہوئے ہیں۔بدقسمت کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔صدر پولیس حاصلپور نے نامعلوم بس ڈرائیور اور بس کمپنی مالک کے خلاف زیر دفعہ 322/279/427/337-Gکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔مرحومین کی نماز جنازہ میں چشتیاں حاصلپور و دیگر شہروں سے سینکڑوں وکلاء شہریوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی،سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری طاھر بشیر چیمہ نے بخشن خان کے قریب المناک ٹریفک حادثہ میں ممتاز قانون دان اقبال خان نیازی ایڈوکیٹ اآصف نوید نیازی اوردیگراہلخانہ سمیت 6افراد کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں