آج کی تاریخ

چاکلیٹ میں پایا جانے والا جز کس بیماری کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟

نئی تحقیق: چاکلیٹ کا جزو برڈ فلو اور سوائن فلو کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چاکلیٹ میں پائے جانے والا جزو تھیوبرومائن اور کم معروف مرکب ارینوسائن برڈ فلو اور سوائن فلو سمیت مختلف قسم کے ذکام کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
جرنل PNAS میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق یہ مرکب انفلوئنزا وائرس کی ایک اہم کمزوری کو ہدف بنا کر کام کرتا ہے۔ یہ کمزوری ایک خردبینی چینل ہے جسے وائرس اپنے نقل بنانے اور پھیلاؤ کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس چینل کو بند کرنے سے وائرس کی بقا کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
سائنس دانوں نے بتایا کہ سیل کلچر اور جانوروں پر کی گئی آزمائشوں میں یہ نیا مرکب سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اینٹی انفلوئنزا دوا اوسلٹامیویر سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں