آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

چاند پر پہلا 4جی نیٹ ورک پہنچ تو گیا، مگر فعال نہ رہ سکا

مریکی خلائی ادارے ناسا اور فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے مل کر چاند پر پہلا 4جی نیٹ ورک نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
اس مقصد کے لیے امریکی نجی کمپنی ایم 2 (IM-2) مشن کے ذریعے نوکیا کا تیار کردہ 4جی ایل ٹی ای سسٹم چاند کی سطح پر بھیجا گیا۔
تاہم، 6 مارچ کو جب ایم 2 لینڈر چاند کی سطح پر اترا، تو وہ اپنے پہلو کے بل گر گیا، جس کے باعث مشن کی کامیابی متاثر ہوئی، اور 7 مارچ کو کمپنی نے مشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ نوکیا کا نیٹ ورک چاند پر تو پہنچا، مگر متوقع انداز میں کام نہ کر سکا۔ تاہم، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے چاند پر پہلا سیلولر نیٹ ورک کامیابی سے پہنچا دیا ہے۔
ایم 2 لینڈر کے اندر موجود نوکیا کا نیٹ ورک کچھ دیر تک کام کرتا رہا، اور کمپنی کے مطابق اس نے کمانڈز موصول کیں اور انٹیوئٹو مشینز (Intuitive Machines) کے زمینی اسٹیشن کو ڈیٹا بھیجا۔
کمپنی کے مطابق، نیٹ ورک فعال تو رہا، مگر صرف 25 منٹ کے لیے، جس کے بعد پاور ختم ہوگئی۔
یہ 4جی سسٹم ایچ ڈی ویڈیوز، میسجز اور دیگر ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لیے تیار کیا گیا تھا، اور اسے خلائی ماحول، شدید درجہ حرارت اور ریڈی ایشن میں کام کرنے کے قابل بنایا گیا تھا۔
آنے والے برسوں میں ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کے تحت چاند کے جنوبی قطب میں انسانوں کو بھیجا جائے گا، اور تب یہ 4جی نیٹ ورک ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں