اسلام آباد: گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی عمارت کے بجلی کے بلوں پر مجموعی طور پر 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020-21 میں پی ٹی وی کے بجلی بلوں پر 1 کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے خرچ ہوئے۔ مالی سال 2021-22 میں یہ رقم بڑھ کر 2 کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 382 روپے تک پہنچ گئی۔
اس کے بعد 2022-23 میں بجلی بلوں کی مد میں 2 کروڑ 88 لاکھ 95 ہزار 833 روپے ادا کیے گئے، جب کہ 2023-24 میں یہ اخراجات 3 کروڑ 76 لاکھ 93 ہزار 235 روپے تک جا پہنچے۔ رواں مالی سال 2024-25 کے لیے اب تک 3 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 623 روپے بجلی کے بلوں کی مد میں ادا کیے جا چکے ہیں۔
ان تمام اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے بجلی بلوں پر پانچ سال میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 472 روپے خرچ ہوئے۔
