Post Views: 15
اسلام آباد: 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 کارکنوں کو سزا سنائی گئی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات میں 66 ماہ قید کی سزا دی ہے۔
عدالت نے تھانہ رمنا میں درج دو اور تھانہ ترنول میں درج ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزاوار قرار دیا، جبکہ ایک کارکن کو بری کر دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ملزمان نے 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ و جلوس کیا، جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔