آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ امیدواروں نے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا، وزیراعلیٰ ہاؤس گھیراؤ کی دھمکی

پشاور: سینیٹ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین معاہدے کے باوجود پی ٹی آئی کے چند ناراض امیدواروں نے دستبرداری سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے سیاسی صورتحال غیر یقینی بن گئی ہے۔ مسئلہ حل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی بھی دے دی ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی اپنی پارٹی کی پالیسی کے خلاف ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔
ان امیدواروں کے دستبردار نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلا مقابلہ سینیٹ انتخابات کا فارمولا متاثر ہو گیا ہے اور اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلا مقابلہ انتخاب پر اتفاق ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا تھا، لیکن امیدواروں کے عدم تعاون کے باعث اسے روک دیا گیا۔
جمیعت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مولانا عطاالحق درویش نے بتایا کہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے اضافی امیدواروں کی دستبرداری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں