آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کے تمام اراکین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے رکن ثناء اللہ مستی خیل نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلان کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم سے روانہ ہوگئے اور اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض اراکین کو پارٹی کے اس فیصلے کا پیغام پہنچ گیا ہے جبکہ کچھ کو ابھی نہیں پہنچا۔ سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں شریک نہیں ہیں اور ممبران خود فیصلہ کریں کہ کون اجلاس کی صدارت کرے گا۔
کمیٹی کے دیگر ممبران نے نوید قمر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے لیے نامزد کیا، جس کے بعد سید نوید قمر نے آج کے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔ پی ٹی آئی کے تمام اراکین نے پی اے سی اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور پارٹی کا کوئی بھی رکن اجلاس میں موجود نہیں تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں