Post Views: 17
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کر دیا ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق، پی ٹی آئی نے آرٹیکل 59 میں ترمیم کے ذریعے سینیٹ کی نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس بل میں خواتین، ٹیکنوکریٹس اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کی تعداد میں بھی اضافہ شامل ہے۔
ترمیمی بل کے تحت ہر صوبے میں خواتین، ٹیکنوکریٹس اور اقلیتوں کی نشستیں چار سے بڑھا کر پانچ کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ نمائندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔