پی ٹی آئی قافلہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں زیرو پوائنٹ سے جناح ایونیو کی طرف رواں دواں تھا جبکہ اس وقت پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور کارکنان کی طرف سے پتھراؤ کیا جا تا رہا ۔اس دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نپٹنے کیلئے تما م مارکیٹس اور بازار بند کر دئے گئے ۔بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے متبادل مقام پر جانے کی تجویز دی تھی ۔ جس پر بشریٰ بی بی نے انکار کر دیااور ڈی چوک پہنچنے کا کہا۔
اسی طرح کارکنا ن تمام رکاوٹیں ہٹاتےہوئے ڈی چوک پہنچ گئے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ڈی چوک پہنچ گئے ہیں لیکن عمران خان کا جب تک حکم نہیں آنا ہم نے واپس نہیں جانا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ حکومت نے فسطائیت شروع کر رکھی ہے لیکن ہم نے پرامن دھرنا دینا ہے۔ یہ ہمارا ملک ہے اور اس ملک کو آزاد کرانے نکلے ہیں،۔کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا۔






