آج کی تاریخ

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے کنول شوزب کے گھر چھاپہ مارا، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں